• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی بی نے اننیا پانڈے کے گھر سے کیا چیز قبضے میں لی؟

کروز شپ پر منشیات برآمدگی کیس کے سلسلے میں بھارت کے انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر پر بھی چھاپا مارا جہاں اس کو اہم شواہد ملے ہیں۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اننیا پانڈے کے گھر پر مارے گئے چھاپے کے دوران این سی بی نے ان کا موبائل فون قبضے میں لیا تھا۔ 

تاہم اب بھارتی میڈیا میں یہ رپورٹ کیا جارہا ہے کہ اننیا پانڈے کا لیپ ٹاپ اور چند الیکٹرانک ڈیوائسز اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ 

واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں این سی بی کی جانب سے جو واٹس ایپ چیٹس عدالت میں پیش کی گئی تھیں اُن میں اداکارہ اننیا پانڈے کی چیٹس بھی شامل تھیں۔

اسی کو بنیاد بناکر انہیں این سی بی نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ 

دوسری جانب این سی بی حکام کا کہنا تھا کہ یہ صرف تفتیش ہے، شامل تفتیش ہونے والا ہر شخص مجرم نہیں ہے، ان میں سے کچھ گواہ بھی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو بیورو صرف پوچھ گچھ کے لیے بلارہے ہیں۔

تازہ ترین