• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعے کو کراچی میں پی ڈی ایم مظاہرہ، متبادل ٹریفک پلان جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کل بعد نماز جمعہ صدر ایمپریس مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی، احتجاجی مظاہرے کے باعث متبادل راستوں کا تعین کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو پی پی چورنگی سے کوریڈور 3 جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو پی پی چورنگی سے ایم اے جناح روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع قائدین پر ٹریفک سوسائٹی سگنل سے سیدھا نمائش چورنگی کی جانب جاسکےگا، ٹریفک کو کیپری سگنل سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ریگل سگنل سے آگے ایمپریس مارکیٹ جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند رہےگی، فریسکو چوک سے ایمپریس مارکیٹ جانے والی سڑک بھی بند رہے گی۔

تازہ ترین