کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سابق رہنمائوں سابق وزیر صحت، سندھ ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب ،سلیم تاجک اور سیف یار خان نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہم کراچی کے موجودہ حالات اور ملک میں جاری سیاسی بحران کے تناظر میں ان کے اس بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جس میں ڈاکٹر عشرت نے سب کو مل کر ملکی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے کی تلقین کی ہے۔