• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظریاتی طور پر ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ ہوں، فاروق ستار

کر اچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کو دیکھ کر احساس ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی طور پر فارغ ہوگئی ہے، اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نظریاتی طور پر ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ ہوں، ملک کے مجموعی حالات کے تناظر میں عشرت العباد کی بات ٹھیک ایک ہونا ہی ہمیں کامیاب کرسکتا ہے، پی ایس پی بھی اگر کوئی اچھی بات کریگی تو میں اسکی بھی حمایت کروں گا، عشرت العباد کے ساتھ آفاق احمد نے بھی ایک ہونے کی بات کی ہے۔

تازہ ترین