• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی واپسی سے عمران اور پوری کابینہ کی ٹانگیں کانپتی ہیں،محمد زبیر


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے عمران خان سمیت پوری کابینہ کی ٹانگیں کانپتی ہیں ، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش تو کردی گئی ہے لیکن 25 اکتوبر کو ووٹنگ والے دن تک اس تحریک کا اثر زائل ہو جائے گا ، سینئر تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہا کہ تنقید کرنے والوں نے عاصمہ شیرازی کا کالم پڑھا ہی نہیں ہوگا ،رہنما ن لیگ محمد زبیر کا کہنا تھا اپوزیشن کا آئینی فرض ہے کہ وہ نااہل حکومت کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے ،ن لیگ کی پوری قیادت آئین کی بالا دستی ، احتساب کے نام پر ظلم و زیادتی اور مہنگائی کیخلاف یک زبان ہے ، لندن میں شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی عدالتوں میں فتح کے بعد بھی ہماری جدو جہد جاری ہے ،نواز شریف کی واپسی سے عمران خان سمیت پوری کابینہ کی ٹانگیں کانپتی ہیں ، نواز شریف ڈرنے والے نہیں ،بیمار اہلیہ کو اسپتال میں چھوڑ کر صرف آئین کی بالا دستی کے لئے وطن واپس آکر جیل جانا پسند کیا ، آج بھی نواز شریف کی واپسی سے متعلق پاکستان اور پارٹی کے مفاد کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین