• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں بہاری پاکستان میں شدید مشکلات کا شکار ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے بےتحاشہ خدمات کے باوجود لاکھوں بہاری پاکستان میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے متنازع مردم شماری کو منظور کروا کر کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔ پاکستان کی محبت میں بنگلادیش سے ہجرت کرکے آنے والی بہاری برادری کو نااہل اور کرپٹ حکمران شناختی کارڈ جاری نہیں کررہے جسکی وجہ سے بہاری برادری پر ناصرف تعلیم کے دروازے بند ہیں، بلکہ بنیادی سہولتوں اور نوکریوں سے بھی محروم ہیں۔ کراچی میں آباد لاکھوں کی تعداد میں بہاری قوم رہائش پذیر ہے لیکن شناختی کارڈز نا ہونے کی وجہ سے مردم شماری میں شامل نہیں کیے گئے۔ حکومت پاکستان میں آباد بہاریوں کیساتھ زیادتی بند کرے اور انہیں فوری بنیادوں پر شناختی کارڈ کا اجراء کرے۔

تازہ ترین