• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص آٹے کی شکایت کے ازالے کیلئے محکمہ خوراک کا نیا فارمولا

اسلام آباد(حنیف خالد) جڑواں شہروں کے فلور ملز مالکان فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مابین مذاکرات جو کئی دنوں سے تعطل کا شکار تھے‘ اور جس کے نتیجے میں راولپنڈی اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے دوسرے اضلاع میں سرکاری آٹا ناقص صارفین کو فراہم ہو رہا تھا‘ سہ فریقی مذاکرات میں طے پایا ہے کہ سرکاری گندم کا 20کلو کا آٹا تھیلا فلور ملز مالکان فلور ڈیلرز کو 1075کی بجائے 1072روپے میں دیا کریں گے۔ فلور ڈیلرز پورے ضلع میں سرکاری گندم کا آٹا 1095روپے فی 20کلو تھیلا خود پہنچایا کرینگے۔ بار برداری کے خرچے ملا کر شہر اور دیہات میں دکانداروں کو 1095روپے فی بیس کلو آٹا تھیلا ملا کریگا۔پیر سے فلور ملیں سرکاری گندم سے میدہ فائن 16‘ چوکر 14‘ آٹا 70فیصد بنائینگی سہ فریقی مذاکرات جو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد زمان کی موجودگی میں ہوئے اُن میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ طارق صادق شیخ‘ ایسوسی ایشن کے دو عہدیداروں کاشف شبیر شیخ اور چوہدری مختار جبکہ فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ظہور بھٹی اور کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ نے شرکت کی۔

تازہ ترین