• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب ممالک کو ویکسین نہ مل سکی، کورونا وبا مزید ایک سال رہے گی

نیویارک (جنگ نیوز ) عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ غریب ممالک کو ضرورت کے مطابق ویکسینز نہ ملنے کی وجہ سے وبا کم از کم مزید ایک سال جاری رہے گی۔ڈبلیو ایچ او کے سینئر اہلکار ڈاکٹر بروس ایلوارڈ نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ کوویڈ کا بحران آسانی سے 2022 کے آخر تک جا سکتا ہے۔دوسرے براعظموں کی 40 فیصد آبادی کی نسبت افریقہ کی صرف 5فیصد سے کم آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہے۔کوویکس کے پیچھے اصل خیال یہ تھا کہ تمام ممالک اس کے ذخیرے سے ویکسین حاصل کر سکیں گے، جن میں دولت مند ممالک بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین