• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

نئی دہلی(جنگ نیوز )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کا مشاق طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور گوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔طیارہ گرنے کی زوردار آواز سنتے ہی درجنوں دیہاتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے پائلٹ کی زمین پر اترنے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین