• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ خنزیر کے گردے کی انسانی جسم میں پیوند کاری کا کامیاب تجربہ

نیویارک (جنگ نیوز )تاریخ میں پہلی مرتبہ خنزیر کے گردے کو انسانی جسم میں ٹرانسپلانٹ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر رابرٹ مانٹگومری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپلانٹ کیے گئے گردے کے ٹیسٹ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ گردہ معمول کی مقدار کے مطابق ہی پیشاب پیدا کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیو یارک یونیورسٹی کے لینگون ہیلتھ سنٹر میں خنزیر کے گردے کو انسان میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس کے مدافعاتی نظام نے فوری طور پر اسے مسترد نہیں کیا۔

تازہ ترین