• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرہ رحمت للعالمین ؐ منانے کے دورس نتائج مرتب ہونگے، صوبائی وزراء

لاہور(خصوصی رپورٹر،خبر نگار)صوبائی وزیر برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم حاجی اجمل نے کہا کہ عشرہ شان رحمت للعالمینؐ دینی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ،نوجوانوں کو اسوہ حسنہؐ سے روشناس کروانے کیلئے عشرہ منسوب کرنا پنجاب حکومت کی منفرد کاوش ہے۔صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ اسلامی حکومت بنانا سنت رسول ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اسی سنت کی پیروی اور اسی نظام سیاست کی ترقی و استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان محسن انسانیت کی سیاسی و سماجی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو ایک مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کی زیر قیادت پاکستان مدینہ ثانی بننے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر عشرہ رحمت اللعالمین منانے کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔
تازہ ترین