• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسرباز میٹرانسپکشن کی رپورٹس تقسیم کرکے صارفین کولوٹنے لگے

لاہور(سپیشل رپورٹر) نوسرباز گروہ بلوں میں رعایت کے نام پر صارفین بجلی کو لوٹنے کے لئے سرگرم ہو گئے۔ان گروہوں کی جانب سے ڈیفنس، گلبرگ، جوہر ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں گھریلو صارفین کو میٹر انسپکیشن کی رپورٹس تقسیم کی جا رہی ہیں جن میں انھیں جھانسہ دیا جاتا ہے کہ اوورریڈنگ کی وجہ سے انھیں زئدبل بھیج دیا گیا، کمپنی نے انھیں اضافی بلوں کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے صارفین سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایزی پیسہ اور موبائل کیش کے ذریعے انھیں دس ہزار روپے بھیج دیں جس کے بعد اضافی بل معاف کر دیا جائے گا۔شہر میں سینکڑوں صارفین بجلی ان نوسرباز گروہوں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروس رائے محمد اصغر نے صارفین بجلی سے اپیل کی ہے کہ وہ نوسرباز اور دھوکا باز گروہوں سے ہوشیار رہیں اور مشکوک افراد پکڑ کر فوری طور پر قریبی پولیس سٹیشن اور لیسکو دفاتر میں اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی ہو سکے۔
تازہ ترین