• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کےشرکاء میں ہرسال اضافہ ہورہاہے،مولانا اسماعیل شجاع آبادی

لاہور(خبر نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی نے مرکز ختم نبوت لاہور میں علماء اور کارکنوں سے خطاب ہوئے کہا کہ گذشتہ40سالوں سے آل پاکستان دوروزہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگرمسلم کالونی میں منعقدہورہی ہے۔جس میں ہرسال شرکاء میں اضافہ ہورہاہے۔ مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، قاری محمد طاہر، مولانا سمیع اللہ ودیگر علماء بھی موجود تھے۔ مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ مبلغین کرام کی کانفرنس کی تیاری کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع وتحصیلوں میں تشکیل کردی گئی ۔علماء نے عزم کیا کہ مینارپاکستان لاہور،لیاقت باغ راولپنڈی،قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کی بھرپورتاریخ سازختم نبوت اجتماعات کی کامیابی کے بعد اب چناب نگر کانفرس سے بھی عوام الناس عشق رسالت کاجذبہ بیدارہوگا۔
تازہ ترین