• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کے تالے ٹوٹ گئے، 32 تولے زیور اور ملکی و غیرملکی کرنسی چوری، چار گاڑیاں، 15 موٹرسائیکل بھی غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ، مویشیوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ روات کے علاقہ فیز7میں بریگیڈ ئر عبدالقیو م کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 12ہزار800ڈالرز، ساڑھے پانچ لاکھ روپے ، اور32تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ بنی کے علاقہ جامع مسجد روڈپر دانش اکبر کا موبائل مالیتی2لاکھ53 ہزار چوری ہوگیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ بی بلاک میں مانگنے والی عورت شہزاد اقبال کو باتوں میں لگا کر 20ہزارروپے چوری کر کے لے گئی۔ تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں دبئی پلازہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمداحتشام کاموبائل مالیتی ایک لاکھ90ہزارروپے چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ ہارون چوک میں نامعلوم چور محمد عرفان کی دکان کے تالے توڑ کر30ہزارروپے، موبائل اور لیپ ٹاپ کل مالیتی 5لاکھ95ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک للیال میں محمد عمران کے گھرکی چھت سے نامعلوم چور 80کبوتر مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ مارگلہ میں جان محمد کی کرش مشین کا ٹرانسفارمر مالیتی 3لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ بھابڑامیں محمد انور کے گھرکاتالہ توڑکرنامعلوم چورپسٹل 9ایم ایم مع2 میگزین ،25 روند اتھارٹی لیٹر ، آرمی سروس کارڈ اورطلائی زیورات مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔ اسلحے کے زور پر لوٹنے اور چوری کی دیگر وارداتیں تھانہ مورگاہ ،تھانہ روات ، تھانہ سٹی ،تھانہ رتہ امرال،تھانہ پیرودھائی، تھانہ بنی،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ صادق آباد،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد،تھانہ آراے بازار،تھانہ سول لائن، ،تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ ٹیکسلا ،تھانہ واہ کینٹ ،تھانہ صدرواہ ،تھانہ گوجرخان،تھانہ مندرہ ،تھانہ صدربیرونی کی حدود میں ہوئیں جن میں ملزم طلائی زیورات، کرنسی اور بیش قیمت چیزیں لے اڑے۔دریں اثناء اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو تین گاڑیوں، دو موٹرسائیکلوں ، لاکھوں روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی ،طلائی زیورات اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں سلیمان سے تین ملزمان نے پانچ لاکھ چھین لیے ۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے میں فیضا ن کے گھر کے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی، تھانہ وویمن کے علاقے ایف ایٹ ٹو میں عطیہ کے کمرے سے موبائل اور نقدی چرالی، تھانہ ویمن کے ہی علاقے مل پور میں فہیمدہ کو دو افرادنے نشہ آوور چیز سنگھا کر دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چھین لیے ۔تھانہ کوہسا ر کے علاقے میں ماجد کی تلاشی کے بہانے چار ملزمان نے 25سو ڈالر نکال لیے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں صغیر نے احسان اللہ سے گاڑی چیک کرنے کے بہانے لی اور خورد بردکرلی ۔لاکھوں روپے مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔

تازہ ترین