• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائن میں گرائی گئی تعمیرات کی جگہ رائیڈنگ کلب اوراصطبل بنادیاگیا

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پولیس لائن میں گرائی گئی غیرقانونی تعمیرات کی جگہ رائیڈنگ کلب اورگھوڑوں کااصطبل بنادیاگیا۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس لائن میں غیرقانونی طورپرتعمیرکئے گئےکوارٹرز کچھ عرصہ پہلےمسمارکردیے گئے تھے ۔ اس حوالے سے قبل ازیں ناجائزتعمیرات کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین اورایک ڈی آئی جی کوگزشتہ سال بیدخلی کے نوٹسزجاری کیے گئے تھے ،جس کے خلاف انہوں نے عدالت سے حکم امتناعی لے لیاتھاجوختم ہونے پردرجہ چہارم کے ملازمین کے غیرقانونی تعمیرکیے گئے کوارٹرزکوگرادیاگیا لیکن ڈی آئی جی اشفاق خان کی جانب سے کی گئی تجاوزات کوتاحال نہیں گرایاگیا حالاں کہ انہیں بھی دیگرملازمین کے ساتھ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزکی جانب سے غیرقانونی تعمیرات گرانے کانوٹس جاری کیاگیاتھا واگذارکرائی گئی زمین پرملازمین کے لئے فلیٹس بنانے کاپروگرام تھا لیکن ابدرجہ چہارم کے ملازمین سے واگذارکرائی گئی تقریباً 10کنال اراضی پرسی پی اوراولپنڈی کے حکم پررائیڈنگ کلب اورگھوڑوں کے لئے اصطبل بنادیاگیاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ راولپنڈی پولیس کے پاس اس وقت 14گھوڑے ہیں جواس سے قبل دھوبی گھاٹ کے قریب ایک بارک میں باندھے جاتے تھے جنہیں اب نئے بنائے گئے اصطبل میں منتقل کردیاگیاہے ،جب کہ رائیڈنگ کلب میں پولیس افسران اورملازمین گھوڑسواری کرسکیں گے ۔
تازہ ترین