• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے تھانہ سول لائن کے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے5 ملزمان کو بری کر دیا۔ ملزمان اظہر حسین شاہ، محتسم احمد، حمزہ، دانش رسول ،اور شاھد اقبال کی پیروی بشارت اللہ خان ، راجہ غنیم عابر خان، فیصل خان نیازی ایڈووکیٹس نے کی۔
تازہ ترین