• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی کی فیس میں ہوشرباء اضافہ‘ طلباء کا احتجاج

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت میں غریب طلباء پر سرکاری یونیورسٹیوں نے فیس بم گرا دیا۔ غرباء کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرتے ہوئے فیسوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا گیا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی میں فی سمسٹر فیس میں 15ہزار 7سو روپے اضافہ پر یونیورسٹی ترجمان عرفات احمد قریشی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو فنڈز دیئے گئے ہیں وہ کراچی کیمپس رکھ لیتا ہے‘ مجبوری کے تحت فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ادہر وفاقی اردو یونیورسٹی میں بی ایس کی سمسٹر فیس 40ہزار سے بڑھا دی گئی ہے‘ نئی سمسٹر فیس 55ہزار 7سو روپے‘ ٹیوشن فیس 40ہزار سے بڑھا کر 44ہزار پانچ سو روپے کر دی گئی۔ متفرق چارجز کا نام دیکر مزید 4ہزار 2سو کا اضافہ کیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹ چارجز 7ہزار روپے کر دیئے گئے۔ ان ظالمانہ اضافوں پر طلبہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے اور فیسوں اور چارجز میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین