• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم نے پاکستان بنایاجبکہ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان بچایا، مقررین تعزیتی ریفرنس

راولپنڈی( خصو صی رپورٹر ) پنجاب آرٹس کونسل میں ملک کے نامور جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انقعاد کیا گیا۔ ریفرنس کی صدارت پیر عظمت اللہ سلطان نے کی۔ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایاجبکہ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان بچایا۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد ملک محمد اشرف اعوان، عرفان صدیقی، علامہ سلیم حیدر،آغا نیر عباس، علامہ یونس چشتی، چوہدری خورشید انور،قادر خان مندوخیل سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین