• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8سو رہائشی بلڈنگ پلان سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے سے التواء کا شکار

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے منظور شدہ800 رہائشی بلڈنگ پلان سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث التواء کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ ممبران کی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر موثر ہو جانے سے جمع کروائے گئے بلڈنگ پلان منظور کرنے کا پہلے تو فورم موجود نہیں تھا‘ بعدازاں پریزیڈنٹ کی انڈر سیکشن 25منظوری کے بعد پلانز کو سکیورٹی کلیئرنس کیلئے بھجوایا گیا جہاں سے کلیئرنس نہ ہونے کے باعث مصریال روڈ، ڈھوک گجراں، ڈھوک سیداں، ٹنچ بھاٹہ، پیپلز کالونی، نصیر آباد، غفار کالونی، ڈھوک بنارس، شالے ویلی، الہ آباد، چک مدد اور ویسٹریج کی تعمیرات میں مشکلات ہیں۔ ادہر اینٹ 14ہزار روپے کی ہزار اور سیمنٹ بوری 720روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے دیگر اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔ ترجمان قیصر محمود کا کہنا ہے کہ کلیئرنس کے بعد تمام بلڈنگ پلانز جاری کر دیئے جائینگے۔
تازہ ترین