• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں، لیفٹیننٹ کرنل راجہ کاشف

کوئٹہ(پ ر) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز (کینٹ/گریژن) کوئٹہ ریجن میں ٹیچرز ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا اس موقع پر تمام تعلیمی اداروں میں تقاریب منعقد کی گئیں۔ مرکزی تقریب بلوچستان ہال ایف جی پبلک اسکول(بوائز) مدرسہ روڈ میں ہوئی، اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی سینئر ریٹائرڈ ٹیچر محمد حسین نیازی تھے۔ طلباء نے اس موقع پر اساتذہ کو نغموں و تقاریر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ایف جی ای آئی کوئٹہ ریجن کے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے شرکت کی۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پرنسپلز اور طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر ریجنل ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز(کینٹ/ گیریژن) کوئٹہ ریجن لیفٹیننٹ کرنل راجہ کاشف نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور استاد کی عظمت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کیلئے ایک عظیم سرمایہ ہیں اور ٹیچرز قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین