• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پولیس کے تین ڈی آئی جیز تبدیل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر): تین ڈی ائی جیز تبدیل سی پی او آفس بلوچستان کوئٹہ کے ایک اعلامیے کے مطابق سی پی او آفس کوئٹہ میں تعیناتی کے منتظر جواد احمد ڈوگر(PSP/BS-20) کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی مکران اختر حیات خان (PSP/BS-20) کو سی پی او آفس کوئٹہ اور ڈی آئی جی رخشان جاوید سکن ہارو جسکانی(PSP/BS-20) کو ڈی آئی جی مکران تعینات کر دیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق یہ تعیناتیاں فوری نافذ العمل ہونگی اور تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔
تازہ ترین