• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزرویٹو ایم پی مارک جنکنسن اور ایلڈر ڈیل کونسل کے چیف ایگزیکٹو کو دھمکی آمیز ای میل پر کونسلر کو سزا

لندن (پی اے) ورکنگٹن سے کنزرویٹو ایم پی اور ایلڈر ڈیل کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجنے والے کونسلر کو جیل بھیج دیا گیا۔ منگل کو کنزرویٹیو ایم پی مارک جنکنسن نے 37 سالہ پیٹر لٹل کو جیل بھیجے جانے کے بعد پولیس کا شکریہ ادا کیا، جس نے ایلڈر ڈیل کے چیف ایگزیکٹیو اینڈریو سیکنگز کو ای میل بھیجی تھی، جس میں اس نے چیف ایگزیکیٹیو اور ایم پی کو دھمکی دی تھی۔ کونسلر کو سزا ایسے وقت سنائی گئی ہے جب ایم پی گزشتہ ہفتے سر ڈیوڈ ایمز کے قتل کے بعد سیاست دان اپنے ساتھ پیش آنے والے ابیوز کے کچھ واقعات کو شیئر کر رہے ہیں۔ پیٹر لٹل نے کمبریا کونسل میں انڈی پینڈنٹ (آزاد) کونسلر کی حیثیت سے میری پورٹ سائوتھ کی نمائندگی کی۔ ورکنگٹن مجسٹریٹس کورٹ کے ترجمان نے کہا کہ کمیریا کونسل میں نمائندگی کرنے والے پیٹر لٹل کو انتہائی آفنسیو ای میل بھیجنے پر چھ ہفتے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پہلے کے دو پبلک آرڈر آفنسز میں 12 ہفتے کی معطل سزا کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ اس پر قید کی سزا کے ساتھ ہی عمل درآمد ہوگا۔ ایم پی جنکنسن نے کہا کہ کمبریا پولیس، سی پی ایس اور ورکنگٹن مجسٹریٹس کے روبسٹ ایکشن اور دو افراد کے دفاع اور جمہوریت کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ پیٹر لٹل نے اس دوران اور پچھلے کیسز میں کسی قسم کی پشیمانی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اس کی انحراف کی یہ سوچ باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی چھوٹے کی جانب سے ابیوز اور دھمکی عام طور پر گونجتی ہے اور آج کی سیاسی زندگی میں یہ اقلیت کی جانب سے افسوس ناک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیاسی زندگی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایلڈرڈیل بارو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو اینڈریو سیکنگز نے اس سیاسی زندگی کو نہیں چنا تھا۔ وہ ایک تنخواہ دار افسر ہیں اور وہ ایک مشکل کردار کو تندہی کے ساتھ موثر اور بہتر انداز میں انجام دیتے ہیں۔

تازہ ترین