• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی آواز بنوں گا، بیرسٹر سلطان محمود

مانچسٹر/برمنگھم(ہارون مرزا/ابرار مغل)آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے مانچسٹر ائر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد پر مظاہرہ کیا تھا، برطانیہ میں بھی مختلف شہروں کا دورہ کر کے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیبی ابراہیم کی دعوت پر ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی آواز بنوں گا۔ انہوں نے احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبر کو انڈین ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کروں گا، سہ پہر تین بجے وزیراعظم برطانیہ بورس جانس کی رہائش گاہ 10 ڈائوننگ سٹریٹ کے باہر بھی مظاہرہ کیا جائے گا، 28اکتوبر کو برسلز کا دورہ کرونگا، جہاں ممبران پارلیمنٹ سے خطاب ہوگا 29اکتوبر کو ہالینڈ میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے خطاب ہوگا ‘ اس موقع پر فارن آفس ہالینڈ کا بھی دورہ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران اس طرح کشمیریوں کی جدوجہد نہیں ہو سکی مگر اب انکی نمائندگی ہر سطح پر بھر پور اور موثر انداز میں جاری رہے گی۔ ہندوستان دنیا بھر میں بدنام ہو رہا ہے ‘ کشمیردنیا میں ہاٹ ایشو بن گیا ہے، جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کا پہلا وزیر ہوں جس نے کشمیریوں کی نمائندگی کی، انہوں نے کہا انڈیا اور پاکستان میں ٹریڈ فری اس وقت ہونی چاہیے جب مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل سامنے آئے، کشمیر میں بھارت نہتے لوگوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دورہ برطانیہ کے دوران آج برمنگھم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گےمقامی ہال میں منعقدہ اس جلسے کی میزبانی ان کے دست راست چوہدری خادم حسین کریں گے جبکہ برمنگھم سمیت مڈ لینڈ کے مختلف شہروں سے اوررسیز کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اپنا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا سرکاری دورہ ہے وہ دو روز قبل مانچسٹر ائیرپورٹ پہنچے تھے۔
تازہ ترین