• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کا 10 ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم  

انقرہ (جنگ نیوز )ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ہفتے کو اپنے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ جرمنی اور امریکہ سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو نکال دیں جنہوں نے جیل میں بند سول سوسائٹی کے ایک رہنما کی رہائی کی اپیل کی تھی۔امریکہ ، جرمنی ، کینیڈا ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، فرانس ، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ ، ناروے اور سویڈن نے کاوالا کیس کے فوری حل کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے سفارت کاری میں استعمال ہونے والی اصطلاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنے وزیر خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ان 10 سفیروں کو ’پرسونا نان گراٹا‘ قرار دیں۔‘

تاہم انہوں نے اس حکم پر تکمیل کی کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی۔انہوں نے سفیروں پر ’بے حیائی‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’انہیں ترکی کو جاننا اور سمجھنا چاہیے۔‘

انہوں نے سفیروں کے بارے میں کہا کہ ’انہیں اس دن یہاں سے چلے جانا چاہیے جب وہ ترکی کو نہیں جانتے۔‘سفیروں نے پیر کو ایک انتہائی غیر معمولی مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیرس میں پیدا ہونے والے رضاکار عثمان کاوالا کی مسلسل حراست نے ترکی پر ’سایہ ڈال دیا ہے۔

دریں اثناء براعظم میں انسانی حقوق پرنظررکھنے والی اعلیٰ تنظیم کونسل آف یورپ نے ترکی کوحتمی انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ 2019 میں یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کے عثمان کاوالا کی رہائی سے متعلق حکم پرعمل کرے اور انھیں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران میں جیل سے چھوڑ دے۔

تازہ ترین