• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، لاپتہ ارکان ناراض کیمپ میں شامل


کوئٹہ(نمائندہ جنگ)بلوچستان اسمبلی کے پانچوں لاپتہ ارکان اسمبلی منظر عام پر آنے کے بعد ناراض ارکان کے کیمپ میں شامل ہوگئے ، ہفتہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی حاجی میر اکبر آسکانی ، مہ جبین شیران ، لیلیٰ ترین اور بشری رند اسلام آباد سے بلوچستان حکومت کے خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچے۔

کوئٹہ پہنچنے پر چاروں ارکان اسمبلی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر جاکر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سمیت وہاں موجود ناراض اور اپوزیشن ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔

پاکستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سید احسان شاہ نے بھی منظرعام پر آنے کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو و ناراض و اپوزیشن ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔

تازہ ترین