• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF مذاکرات، ڈومور کا مطالبہ، پاکستان درمیانی راستے کیلئے کوشاں

کراچی(جنگ نیوز) IMFمذاکرات ، ڈومور کا مطالبہ، پاکستان درمیانی راستے کیلئے کوشاں، نجکاری پروگرام میں تیزی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ آئی ایم ایف کو نہیں منا سکے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ڈومور کا مطالبہ ہے، آئی ایم ایف روپے قدر میں مزید کمی اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے اقدامات چاہتا ہے۔

1ارب ڈالر کی قسط کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کی باقی تمام شرائط ماننے کیلئے تیار ہے، نجکاری پروگرام میں تیزی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا لیکن گورنرا سٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ تاحال آئی ایم ایف کو نہیں منا سکے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ قرض پروگرام بحالی کے لیے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا اور قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا اور نجکاری پروگرام پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا جب کہ پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد بھی یقینی بنانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین