• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور نے پاکستان و دیگر ممالک سے آنیوالوں پر عائد سفری پابندیاں اٹھالیں

سنگاپور سٹی (خبرایجنسی)مشرقی ایشیائی ملک سنگاپور نے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی،مسافروں کو سنگاپور میں داخلے سے قبل متعین کردہ قرنطینہ سینٹر میں قرنطینہ کی مدت گزارنا پڑے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور نے پاکستان، بھارت، نیپال، میانمار اور سری لنکا سے آنے والوں پر عائد سفری پابندیاں اٹھالیں۔ دوسری جانب یہ بتایا جارہا ہے کہ ان ممالک سے آنے والوں کو سنگاپور میں داخلے سے قبل متعین کردہ قرنطینہ سینٹر میں قرنطینہ وقت گزارنا پڑے گا۔ پاکستان سمیت مذکورہ تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کو 26 اکتوبر سے سنگاپور میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور میانمار کا دورہ کرنے کا 14 روزہ ریکارڈ رکھنے والے مسافروں کو سنگاپور آنے کی اجازت نہیں تھی۔

تازہ ترین