• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کنٹرول‘ فائن آٹا‘ میدہ کی قیمتیں بحال کی جائیں‘ نانبائی

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) مرکزی نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی کمی کے باعث نانبائیوں کے کاروبار تقریباً ختم ہو چکے ہیں جبکہ آٹا اور میدہ کے بعد ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فائن‘ آٹا اور میدہ کی پرانی قیمتیں بحال‘ نانبائیوں کا معاشی قتل عام بند اور ازخود مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ مطالبات منظور نہ ہوئے تو تمام شہروں میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔ جنرل سیکرٹری خورشید قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی کمی اور بلوں میں اضافہ بس سے باہر ہو چکا۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ سے نانبائیوں کا کاروبار تباہ‘ ہزاروں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے۔ اجلاس میں نائب صدر سردار مشتاق، عمران قریشی، گل دالی خان، مظہر قریشی، امین قریشی اور دیگر بھی موجودتھے۔
تازہ ترین