• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے پنشنرزکی سہولت کیلئے چارون ونڈوآپریشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری،اپنے نامہ نگار سے ) ملٹری اکائونٹنٹ جنرل فرید محمود چوہدری نے پاک فوج کے جی سی اوز تک کے پنشنرز کے مسائل کے فوری حل کیلئے چار ون ونڈوآپریشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے سے قائم لاہور سی ایم اے (پی) کی عمارت میں قائم ون ونڈو کو مین دروازے پر لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سی ایم اے (ایل سی) کو جگہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ بزرگ پنشنرز کو پیدل نہ چلنا پڑے ،ذرائع کے مطابق ملٹری اکائونٹنٹ جنرل نے سی ایم اے (لاہور کمانڈ) کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ یہ جگہ سی ایم اے (پی) کے حوالے کی جائے تاکہ اس جگہ پر پاک فوج کے پنشنرز کی پنشن کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے قائم ون ونڈو کو یہاں پر منتقل کیا جاسکے،پہلے قائم ون ونڈو آپریشن دفتر کے بہت زیادہ اندر بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے بزرگ پنشنرز کو پیدل چل کر وہاں تک جانا پڑتا ہے اس لئے اسے مین گیٹ کے پاس منتقل کیا جا رہا ہے ، ملٹری اکائونٹس حکام نے بتایا کہ یہاں پر چار ون ونڈوز آپریشن بنائی جائیں گی تاکہ ملک بھر سے آنے والے پنشنرز کے مسائل کا فوری مداوا کیا جاسکے ، بزرگ پنشنرزکیلئے پانی کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ساتھ بیٹھے کیلئے شیڈز بنائے جائیں گے ۔
تازہ ترین