• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وڈیرہ محمد عظیم سمالانی کی تقریب دستار بندی میں سمالانی قبائل و دیگر اقوا م کی شرکت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وڈیرہ محمد عظیم سمالانی کی تقریب دستار بندی آبائی علاقہ شرود خلق پنجپائی میں ہوئی جس میں سمالانی قبائل سمیت دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، تقریب کی صدارت چیف آف سمالانی سراوان سردار اورنگزیب سمالانی نے کی ۔ ، تقریب میں وڈیرہ عظیم سمالانی کی قوم کا وڈیرہ بننے پر دستار بندی کی گئی ، اس موقع پر سردار اورنگزیب سمالانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دستار بندی محض ایک رسم نہیں بلکہ ذمہ داری لینے کا ایک حلف ہے توقع ہے کہ وڈیرہ محمد عظیم سمالانی اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر سمالانی قوم کے ایک باشعور اور فرض شناس سپوت ہونے کا فرض نبھائیں گے اور وڈیرہ محمد عظیم سمالانی محض لشکر خانزئی طائفہ کے نہیں بلکہ پورے سمالانی قوم کے وڈیرہ کے طور پر کام کرینگے انہون نے کہا کہ آج کی اس تقریب نے ثابت کردیا کہ سمالانی قوم اپنے آباواجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی روایات کو زندہ رکھا ہے ۔ تقریب سے سردار زادہ مصطفیٰ سمالانی ، سردار ذادہ سخی جان نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔
تازہ ترین