• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت رسولؐ دعوؤں نہیں عمل سے ثابت ہوتی ہے، مسعود عالم

ملتان (سٹاف رپورٹر)جا معہ سلفیہ فیصل آباد کے شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم نے کہا ہے کہ سیرت النبیؐ کامیابی کی ضمانت ہے۔ محبت رسول زبانی دعوئوں سے نہیں عمل سے ثابت ہوتی ہے، قرآن مجید بذات خود سیرت کی سب سے بڑی کتاب ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ رحمانیہ چونگی نمبر 14میں سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس و تقریب تکمیل بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پا کستان کے مرکزی رہنما ء سید سبطین شاہ اور ضلعی ناظم علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا کہ امام بخاری ؒنے آقا کے زندگی کے گوشوں کو تحریر اور میں لا کرکے امت پر احسان کیا ہے۔ پروفیسر عبدالرزاق ساجداور قاری یاسین حیدر نے کہا کہ ملک پاکستان میں لادین قوتوں کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دینگے۔ مدارس شرپسند عناصر کے خلاف تھے اور ہیں ہم قیام امن کیلئے ملکی اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔قاری عبدالسلام عزیزی، ملک یونس ڈوگر،محمد بن عبداللہ، مولانا عبدالرحمان شاہین نے خطاب کیا۔
تازہ ترین