• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پولیو ڈے پر آگاہی سیمینار، واک کی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں روٹری اور دیگر کلبز کے زیر اہتمام "پولیو کے عالمی دن" کے حوالے سے آگاہی سیمینار ہوا ، مہمان خصوصی میاں سلمان مبارک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے، انہوں نے کہاکہ عموماً پولیو 5سال تک کی عمر میں لاحق ہو سکتا ہے اور اسی وجہ سے بچہ یا فردنہ صرف تاحیات معزور ہو سکتا ہے بلکہ بیماری کی شدت کی وجہ سے موت کے منہ میں بھی جا سکتا ہے، اس وقت پاکستان میں پولیو کو بہت حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے اور اللہ کے کرم سے جلد ہی اس بیماری سے مکمل طور پر نجات حاصل کر لی جائے گی۔ سیمینار سے سنیئر ٹیوٹر ڈاکٹر عثمان جمشید اور روٹری کلب کے ممبران نے خطاب کرت ہوئے کہا کہ اگر لوگ پولیو کی ویکسین وقت پر کروا لیں باقی مرض نہ ہونے کے برابر رہ جائینگی، اس کا واحد حل ویکسنیشن اور پولیو کے قطرے ہیں اس کے استعمال سے پولیو جیسی مرض سے بچا جا سکتا ہے،تقریب کے اختتام پر پولیو کے حوالے سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا، اس موقع پر الطاف شاہد، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم،ملک ربنواز، شیخ فہیم سمیت روٹری کلب کے دیگر ممبران اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تازہ ترین