• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض: وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی ہے۔

ریاض سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ کے موقع پر ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سمٹ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی ترقی میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے کردار کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق عمران خان نے سعودی وژن 2030 ء کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کی۔

تازہ ترین