• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ کوئی عام جیت نہیں، بھارت کی شکست پر شوبز ستاروں کا اظہار مسرت

کراچی (آئی این پی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست پر پاکستان کے شوبز ستارے بھی خوشی سے نہال ہوگئے۔ معروف اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عام جیت نہیں، میں گزشتہ ایک ہفتے سے سن رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ نہیں جیت سکے گا تاہم قومی ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔ اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مجھے فخر ہے اور اس جیت کے لیے کئی دنوں سے سب انتظار کررہے تھے تاہم اب ورلڈ کپ ٹرافی گھر آنی چاہیے۔ حرامانی نے انسٹاگرام پر کہا کہ ہم جیت گئے پاکستان زندہ باد، بابر اعظم تم تو ہیرو نکلے یار۔ بھارت کی ہار پر عدنان صدیقی کی جانب سے میم شئیر کرائی گئی جس میں نریندر مودی ویرات کوہلی سے پوچھ رہے ہیں کہ کتنے آدمی ہیں۔ فہد مصطفی نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی اور قومی ٹیم کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئرکیا۔ گلوکار و اداکار علی ظفر نے قومی ٹیم کی جیت کے بعد سڑکوں پر خوشیاں منانے کے مناظر شیئر کیے اور کہا کہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ماہرہ خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت فخر ہے۔گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ مبارک ہو پاکستان، بالنگ سے بیٹنگ اور کیچنگ تک سب کچھ بے عیب تھا۔اداکار زاہد احمد نے کہا کہ مبارک ہو، کھلاڑیوں نے زبردست پرفارمنس دکھائی۔گلوکار عاصم اظہر نے مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کی کہ ٹی وی ٹوٹ رہے ہیں آج لیکن پڑوس میں‘ غرور کا سر ہمیشہ نیچے ہوجاتا ہے۔

دل لگی سے مزید