• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جمعے کو مظاہرے کرینگے، وقار مہدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی نے کہاہے کہ عمران نیازی کی سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں، مہنگائی،پیٹرولیم،گیس،بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے غریب اورمتوسط طبقے کے لوگ خود کشیاں کرنے پرمجبورہیں،چیئرمین بلاول بھٹوکی ہدایت پرپیپلزپارٹی عوام کوان حالات میں تنہا نہیں چھوڑ سکتی،29 اکتوبرکوکراچی کے تمام اضلاع میں حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ووٹرلسٹوں کی جانچ پڑتال شروع ہونے کے عمل میں بھرپورحصہ لینے اورجعلی ووٹوں کوووٹرزلسٹوں سے خارج کرانے کے لیے لائحہ عمل تیارکیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید