• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور سیز پاکستانیوں کیلئے بزنس پُروموشنل آفس گورنر ہاؤس میں قائم کرینگے

دبئی ( سبط عارف) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں جلد اوورسیز پاکستانیوں کیلئے “بزنس پُروموشنل آفس” قائم کریں گے جو پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے حوالے رہنمائی فراہم کرے گا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل دبئی میں بسے پاکستانی بزنس کمیوئنٹی سے خطاب کررہے تھے۔ جس کا اہتمام پاکستان کے معروف بزنس گروپ سینرجی ڈیجیٹل کے چیئرمین عمران چوہدری نے کیا تھا۔ گورنر سندھ نے دبئی میں مقیم پاکستانی برادری پر زور دیا کہ ملک میں سرمایہ کاری کرکے سے اب بھی دیگر ممالک سے بہتر منافع کمایا جاسکتا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں بزنس سرگرمیاں عروج پر ہیں جن سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ متعدد سیکٹر خصوصا سی پیک، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے غیر معمولی منافع کمایا جاسکتا ہے۔ مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صرف پاکستان میں مہنگائی نہیں ہورہی بلکہ پوری دنیا بشمول دبئی میں کورونا کے بعد مہنگائی ہورہی ہے ۔ دبئی میں جاری عالمی نمائش ایکسپو 2020 کے پاکستان پویلین کو بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پویلین نے دھوم مچائی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اُن سے اماراتی حکام نے بھی پاکستان پویلین کی تعریف اور توصیف کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کو پانچ بہترین پویلین کا درجہ دیا جارہا ہے۔ گورنر سندھ نے امید کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت مہنگائی اور دیگر چیلنجز پر جلد قابو کرلے گی اور 2023 میں ہونے والے اگلے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کلین سوئپ کرے گی۔

تازہ ترین