• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے مختلف اضلاع میں مال مویشی غریب کسانوں میں تقسیم

حیدرآباد (اے پی پی)صوبائی وزیرمال مویشی وماہی گیری انجینئر عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے غریب طبقات کے سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کےسلسلے میں شروع کیے گئے پروگرام کے کے تحت محکمہ لائیواسٹاک اینڈفشریزکی طرف سے مویشی غریب کسانوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے ضلع ٹنڈومحمدخان میں محکمہ مال مویشی و ماہی گیری سندھ کی جانب سے غریب کسانوں میں مال مویشی تقسیم کیے جانے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصدمال مویشی کے پیشہ سے وابستہ غریب کسانوں کی مالی مدد جبکہ صوبے میں گوشت و دودھ کی پیداواربڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع میں 336 مختلف اقسام کے مال مویشی تقسیم کیے جارہے ہیں جن میں سندھی لال بیل، کنڈی، ملیری، تھری،کا نکریٹ اوربکریوں میں کاموری،بٹیری،جاتن، بری اوردیگر شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مال مویشی سندھ کے بہترین فارمرزسے خریدے گئے ہیں اور تمام جانورگوشت و دودھ کی اچھی پیداوار دینے کے لیے جانے جاتے ہیں اور جانوروں کی تقسیم کے بعدمحکمہ ان کی نگرانی بھی خود کرےگا۔

تازہ ترین