• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر، انٹر بینک میں 45 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1.10 روپے کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ، روپے پر دباو برقرار، ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 45 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1.10روپے کے اضافے سے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں 45پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 174.00روپے سے بڑھ کر 174.45 روپے اور قیمت فروخت 174.10روپے سے بڑھ کر 174.55روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 1.10روپے کے اضافے سے 173.70روپے سے بڑھ کر 174.80روپے اور قیمت فروخت 174.20روپے سے بڑھ کر 175.30روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 201.00روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے202.00روپے سے بڑھ کر 203.00روپے ہو گئی ہے ، پیر کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 238.00روپے پر برقرار رہی۔

تازہ ترین