• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکر الحمد للّٰہ، تاریخی فتح قابل فخر، سفر شروع ہوا ہے، رمیز راجہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کو قابل فخر لمحہ قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے10 وکٹوں سے تاریخی فتح پر الحمد للّٰہ کے الفاظ ادا کیے۔ اللّٰہ رب العزت کی تعریف کے بعد کہا کہ بہت ہی شاندار آغاز ہے، مگر یاد رکھیں سفر ابھی شروع ہوا ہے۔ کھلاڑیوں کے بوائز کا لفظ استعمال کرتے ہوئے رمیز نے لکھا کہ لڑکوں تمہارا شکریہ ، ہمیں یہ بہت ہی پیارا لمحہ دیا۔ فاسٹ بولر حسن علی نےبھارت کو تاریخی شکست دینے کے بعد ٹیم کے سجدۂ شکر ادا کرنے کی تصویر شیئر کردی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللّٰہ الحمد للّٰہ الحمد للّٰہ۔ حسن علی نے قومی پرچم بھی شیئر کیے ہیں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کہا کہ الحمد للہ ،تاریخی فتح ملی ہے۔ ورلڈ کپ میں یہی انداز رکھنا ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان زندہ باد۔

تازہ ترین