• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما کو کھلانے کے سوال پر کوہلی برا مان گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے پاکستان سے ہار کے بعد پریس کانفرنس میںسوال پوچھا گیا کہ کیا ایشان کشن کی جگہ روہت شرما کو کھلانا درست فیصلہ تھا؟جس پر کوہلی نے کہا کہ ہم بہت متوازن ٹیم منتخب کرکے میدان میں اترے ، کیاروہت شرما کے بغیر کھیل سکتے ہیں؟ کیا آپ بھول گئے کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے پچھلے مقابلے میں روہت شرما نے کتنا اچھا کھیل پیش کیا تھا۔ اگر آپ کوئی تنازع کھڑا کرنے کے ارادے سے آئے ہیں تو پہلے ہی بتادیجیے۔ میں اس حوالے سے پہلے سے تیاری کرکے آجاؤں گا۔ کوہلی نے جواب دیتے ہوئے برا سا منہ بنایا۔

تازہ ترین