• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر بائیڈن عمران حکومت سے مذاکرات کا آغاز کریں، امریکی سینیٹر

نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکی سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب میننڈیز نے جنوبی ایشیا کو ایک پیچیدہ خطہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے کہیں گے کہ صدر بائیڈن وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے مذاکرات کرکے مسائل کاحل تلاش کریں۔ 

وہ ممتاز پاکستانی ڈاکٹر طارق ابراہیم کی رہائش گاہ پر پاکستانی، امریکن تنظیم اے پی پیک کے فنڈ ریزنگ اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ 

انہوں نے پاکستان کو امریکا کاپرانا اتحادی قراردیتے ہوئے پاک امریکا تعلقات کی بہتری پر زور دیا اور کہا کہ پاک امریکا تعلقات سالہا سال تک مشترکہ مفادات کے لئے ایک دوسرے سے پیوستہ رہے ہیں اور ان تعلقات کو چیلنجز کا سامنا بھی ر ہاہے۔ 

ہمیں پاکستان کی اسٹرٹیجک ریلیشن شپ کو تسلیم کرنا چاہئے اور پاکستان سے بہتر تعلقات کا فائدہ اٹھا کر امریکا کو دنیا کے اس اہم خطہ میں پاک امریکا مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہئے۔ 

سینیٹر میننڈیز نے چین کی جانب سے امریکا کو درپیش چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے چین کو عالمی برادری میں شریک ہونے اور عالمی تجارتی برادری میں رول ادا کرنے میں تعاون اس توقع کے ساتھ کیاتھا کہ چین بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور دیگر عالمی اقدار کی پاسداری کرے گا مگر گزشتہ کئی عشروں کے باوجود ایسا نہیں ہوا۔

تازہ ترین