• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا اگلے ماہ افغانستان پر ایک اور مذاکراتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) روس آئندہ ماہ ایک مرتبہ پھر افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ایک مذاکراتی اجلاس کا انعقاد کرے گا۔ صدر پوٹن کے حکم پر افغان عوام کی مدد کیلئے امدادی آپریشن کا آغاز جلد کیا جائیگا۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے ضمیرکابلوف کا کہنا ہے، صدر پوٹن کے احکامات پر افغان عوام کی مدد کے لیے امدادی آپریشن کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ 

ابھی امدادی سامان پہنچنے کی تاریخ نہیں بتائی جا سکتی لیکن یہ جلد ہی بھیجا جائے گا۔ 

ماسکو کی کوشش ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد خطے کی بدلتی صورتحال میں بااثر اور متحرک کردار ادا کرے۔ 

روس کو یہ پریشانی بھی ہے کہ افغانستان میں بدامنی کی صورت میں وسطی ایشیائی ممالک میں حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین