• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورسز کو گزشتہ 2 ماہ کے دوران منشیات کے استعمال کی ہولناک خبریں ملیں

لندن (پی اے) پولیس چیفس کی نیشنل کونسل نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ ستمبر اور اکتوبر کے درمیان برطانیہ کی پولیس فورسز کو منشیات کے استعمال سے متعلق 140 ہولناک خبریں ملیں جن میں شراب نوشی کے علاوہ منشیات کے انجکشن لگانے اور کیلیں پینے سے متعلق24 مصدقہ رپورٹیں شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہیں لیکن نوجوان خواتین کی شرح زیادہ ہے۔ NPCC نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران اسکاٹ لینڈ اور ویلز سے بھی بہت سی رپورٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ادارے میں منشیات سے متعلق امور کے سربراہ ڈپٹی چیف کانسٹیبل جیسن ہارون کا کہنا ہے کہ مبینہ جرائم لائسنس یافتہ مقامات یا پرائیویٹ پارٹیوں میں کئے گئے۔ انھوں نے ان رپورٹوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں، جن میں این سی اے اور دوسرے اداروں کے علاوہ ہوم آفس اور یونیورسٹیز بھی شامل ہیں، سے مل کر جرائم کی سطح کا پتہ چلانے کے ساتھ ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یقین رکھیں کہ فورسز پہلے کے مقابلے میں زیادہ تندہی کے ساتھ پبس اورکلبز کے ساتھ مل کر اس مسئلے سے نمٹنے اور ان مقامات پر داخلے کی جگہ پر زیادہ تلاشیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔ پولیس تمام مقامات کے ساتھ مل کر یہ یقین بنانے کی کوشش کررہی ہے کہ عملہ کو کیل یا سوئیاں پینے کی علامت نظر آنے پر مناسب کارروائی کیلئے زیادہ چوکس رہنے کویقینی بنارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی کیل پینے یا کسی کو کیل پلائے جانے کی صورت میں پولیس سے رابطے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ کیل پلانے سے متعلق کسی بھی اطلاع کی سنجیدگی سے تفتیش کی جائے گی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ناٹنگھم میں شراب نوشی اور کیل پلانے سے متعلق واقعات میں شراب میں زہر ملانے کی سازش کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ناٹنگھم شائر پولیس نے ملزمان کی عمریں 18 سے 19 سال کے درمیان بتائی ہیں، ان لوگو ں کو ایک عام آدمی کی رپورٹ پر بدھ کو گرفتار کیا گیا تھا، دونوں افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔ ناٹنگھم شائر پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اضافی نفری تعینات کردی ہے تاکہ لوگ محفوظ طریقے سے رات سے لطف اندوز ہوسکیں۔ سپرنٹنڈنٹ کیتھرین کرینر نے بتایا ہے کہ ہم پورے ہفتے اپنے منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیالات کرتے رہے ہیں اور میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ وہ سب محفوظ جگہ پر ہیں اور رواں اختتام ہفتہ اوراگلے اختتام ہفتہ بھی زیادہ پولیس افسران سڑکوں پر گشت کریں گے۔ لنکن شائر پولیس نے بھی جمعہ کو رات 3 بجے ایک 35 سالہ شخص کو ایک نائٹ کلب میں کیلیں پینے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، مشتبہ جرم میں کیلیں شامل نہیں تھیں۔ لنکن شائر کے پولیس اورجرائم سے متعلق امور کے کمشنر مارک جونز نے کہا ہے کہ ہم دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کیلئے جانے والوں کو غیر محفوظ نہیں چھوڑ سکتے۔ انھوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں اس طرح کے جرائم میں ملوث افراد کیلئے انتباہ ثابت ہوں گی۔

تازہ ترین