• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بھارتی قبضہ کیخلاف27اکتوبر کو برطانیہ میں ہفتہ سیاہ منایا جائےگا

برمنگھم(پ ر) 27 اکتوبر کوکشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے، نہتے کشمیریوں کا قتل عام ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کے خلاف یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر برطانیہ بھر میں لندن سے گلاسگو تک مختلف شہروں میں ہفتہ سیاہ کشمیر منایا جائے گا ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ اور یورپ کے دوران مودی جہاں کہیں جائے گا اسکا تعاقب کیا جائےگا۔ مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور مودی کا ظالمانہ اور گھناونا چہرہ بے نقاب کیا جائے گا کہ اس دہشت گرد کو کوئی ملک گلے نہ لگائے، یہ دہشت گرد انسانیت اور جمہوریت کا قاتل ہے، بھارت کا انسانی حقوق کی پامالیوں میں نام سہر فہرست ہے۔ مودی کے یورپ میں داخلے پر پابندیاں عائد کی جائیں، یورپین ممالک نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے مرتکب ممالک کے خلاف ہمیشہ ٹھوس اقدامات کیے اور بھارت کو معاف نہ کیا جائے۔ یہ اعلان تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، مڈلینڈ کے سیکرٹری اعظم فاروق اور اکرام الحق نے بھی خطاب کیا۔راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن جمہوری حل عالمی معاہدوں میں موجود ہے، جمہوری طریقے سے حل کرنا خطے میں امن کی ضمانت مہیا کرتا ہے، مودی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، 27اکتوبر کو بھارت نے کشمیر میں فوج داخل کر کے کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے خلاف غیر قانونی غیر جمہوری طریقے اور فوجی دراندازی کر کے قبضہ کیا تھا۔ کشمیریوں نے بھارت کے ان اقدامات اور فوجی تسلط کو تسلیم نہیں کیا اور کشمیری بھارت کی دس لاکھ درندہ صفت فوج کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ لاکھوں کشمیری قربانیاں دے چکے اور جدوجہد آزادی حق خودارادیت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ یورپ کے مختلف ممالک میں ہفتہ سیاہ کشمیر منانے کے لیے مختلف ممالک میں تیاریاں شروع اور آخری مراحل میں ہیں مودی کے دورہ روم اٹلی کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ اٹلی نے بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تازہ ترین