• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی حکومت میں ہر روز نیا بحران آتا ہے، حافظ ادریس

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کوقائم ہوئےتین سال کا عرصہ ہوگیا لیکن پاکستان میں ہر روز ایک نیا بحران پیدا ہو رہا ہے، ملک کی معاشی حالات سنگین صورت اختیار کرتے جارہے ہیں،بدعنوانی میں اضافہ ہوگیا ہے،چینی چوری کی تحقیقات بند ہوگئی ہے، کوئی بد عنوان جیل میں نہیں، حکومتی وزیروں کے نام بد عنوانی میں سامنے آچکے ہیں، کسی کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہو رہی، کہیں کوئی نیا پاکستان نظر نہیں آتا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو جو سبز باغ دکھائے تھے وہ سب دھوکہ اور فریبثابت ہوئےہیں، لوگ ایک کروڑ نوکریاں لینے اسلام آباد کی طرف مارچ کر رہے ہیں، عمران خان کسی وعدے کی پاسداری نہیں کرتے، وزیروں کی پوری ایک فوج بھرتی کر رکھی ہے جو وزیر اعظم کی تعریفوں پر سارا دن گذار دیتے ہیں، نواز شریف لندن میں پُر سکون زندگی بسر کر رہے ہیں ،آصف علی زرداری لاڑکانہ میں آرام سے بیٹھے ہیں، حالات جس طرف جارہے ہیں اس سے افرتفری میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، وہی تھانے اور عدالتیں ہیں،کہیں کوئی انصاف نہیں ہے۔ حافظ ادریس نے کہا کہ عمران خان جو الزامات نواز شریف اور آصف زرداری پر لگایا کرتے تھے اب وہ سارے کام خود کر رہے ہیں، ملک آگے کی بجائے تباہی کی جانب گامزن ہے ، حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے۔
تازہ ترین