• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ آفتاب شریف کی والدہ نماز جنازہ کےبعد سپرد خاک

راچڈیل(نمائندہ جنگ)برطانیہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے برطانیہ میں خادم خاص راجہ آفتاب شریف کی والدہ کی نماز جنازہ گرین گیٹ جامع مسجد میں اداکردی گئی۔ امام مفتی محمد سعید احمد مجددی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں سابق سینئر وزیر طارق فاروق سابق میئر اولڈھم عتیق الرحمان، چوہدری محمد بشیر رٹوی، چوہدری محمد شیخ سرفراز بولٹن،راجہ شمیم پنجیری،خالد محمود خالد ،چوہدری اسحاق ،کونسلرز آفتاب حسین، چوہدری سجاد ،مصدق ،حاجی ظفر ،عقیل سلامت ، چوہدری الطاف شاہد ،فیاض بشیر ، چوہدری ریاض احمد کے علاوہ کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔ مرحومہ کو گرین ایکرز قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،قریبی رفقا دوست احباب اور عزیز واقارب نے پسماندگان سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ 
تازہ ترین