کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے برآمد ہونے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی جو کہ کے ایم سی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول عزیز آباد کا رہائشی تھا جسے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
دوسری جانب کیماڑی میں ساتھی اہلکار کے ساتھ جانے والے پولیس کانسٹیبل کو برقعہ پوش شخص نے تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کردیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے ساتھی کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں لانڈھی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔