• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں 145مقدمات کے فیصلے ، چار مجرموں کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے 25اکتوبر کو مجموعی طور پر 145 مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 198 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے گیارہ اور منشیات کے 42مقدمات کا فیصلہ سنایا جن میں پنجاب کی عدالتوں میں میں قتل کے دو منشیات کے سولہ، خیبرپختونخوا میں قتل کے پانچ منشیات کے تیرہ، سندھ میں قتل کے تین منشیات کے دس اور بلوچستان میں قتل کے ایک اور منشیات کے تین مقدمات کا فیصلہ ہوا۔ چار مجرموں کو عمر قید، دیگر پندرہ کو 57 سال ایک ماہ قید اور 2370000 روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ دوسری طرف ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 80 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے بارہ مقدمات کے فیصلے کئے۔ تمام عدالتوں نے 31 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 23مجرموں کو ساڑھے بارہ سال قید اور 101500روپےجرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین