• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9کروڑ کے موبائل فون ، ڈرون کیمرہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) کسٹم نے اسلام آباد ائرپورٹ پر 9کروڑ روپے مالیت کے 350آئی فون ، اور 5ڈرون ڈی جی کیمرہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی ، ائر پورٹ پر تعینات کسٹم حکام سپرینٹڈنٹ شاہد مجید جعفری ، انسپکٹر راجہ طارق اور سٹاف سجاول اور عاصم سرفراز پر مشتمل ٹیم نے دبئی سے اسلام آباد آنیوالی فلائیٹ کے دو مسافروں کے سامان کو چیک کیا تو ان کے سامان سے یہ اشیاء برآمد ہو ئیں جن کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
تازہ ترین