• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیکٹر ای 12میں آپریشن روکنے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو سیکٹر ای 12 میں آپریشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے بغیر بیدخلی سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ معاوضوں کی ادائیگی تک متاثرین سے اراضی خالی نہ کرائی جائے۔ گزشتہ روزچیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیکٹر ای 12میں متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے بغیر آپریشن کر کے اراضی خالی کرانےکیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا سی ڈی اے نے ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور دوسری جانب سی ڈی اے متاثرین کو بغیر معاوضوں کے بے دخل کررہا ہے۔ اس پر عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔
تازہ ترین